اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لیبیا کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ اوطیہ فوجی اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ الوطیہ فوجی اڈے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو شدید بمباری کی گئی۔
دوسری جانب جی این اے کے مخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ ہفتار نے کہا کہ ایئربیس پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا۔
اس حوالے سے ایئربیس کے قریب واقع ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایئربیس کی جانب سے دھماکوں کی آواز آرہی تھی۔
واضح رہے کہ مئی میں طرابلس میں جی این اے نے ایل این اے سے الوطیہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا تھا۔
جی این اے نے 14 ماہ کی جنگ بندی کے بعد اچانک حملہ کرکے مذکورہ علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
ایل این اے کے پاس اپنے دفاع کے لیے جدید ایئر ڈیفنس اور ڈرون کی ٹیکنالوجی حاصل تھی تاہم جی این اے کے حملے میں اسے ترکی کا بھرپور عسکری تعاون حاصل رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲